ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سی سی بی پولیس نے کیا ہائی ٹیک جسم آن لائن فروشی ریکیٹ کا پردہ فاش۔ 2ملزمین گرفتار

منگلورو سی سی بی پولیس نے کیا ہائی ٹیک جسم آن لائن فروشی ریکیٹ کا پردہ فاش۔ 2ملزمین گرفتار

Sat, 23 Jun 2018 12:56:00    S.O. News Service

منگلورو23؍جون (ایس او نیوز) منگلورو سٹی کرائم برانچ پولیس نے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے چلائے جارہے ایک ہائی ٹیک جسم فروشی ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام جیون پجاری (27سال)اڈپی اور کے پی ناگراج (27سال)ہاسن ہیں۔یہ لوگ mangalore.locanto.netنامی ایک ویب سائٹ چلارہے تھے جس میں درج موبائل نمبر کے ذریعے رابطہ قائم کرنے والوں کو بیجائی کاپیکاڈ روڈ کراس پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں لڑکیاں فراہم کی جاتی تھیں۔ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سی سی بی کی ٹیم نے مذکورہ اپارٹمنٹ پر جمعہ کے چھاپہ مارا اور وہاں سے ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ جسم فروشی کے کاروبار میں استعمال ہونے والی دو لڑکیوں کو بچالیا۔ بعد میں ان لڑکیوں کو خواتین کے بازآبادکاری مرکز میں روانہ کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارشدگان کے پاس سے دو موبائل فون، 30,222روپے نقد اور دو موٹر بائکس ضبط کیے گئے ہیں، جس کی مجموعی مالیت 1,26,295روپے بتائی جاتی ہے۔اس کاروبار میں شامل مزید دو دلال فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مزید تحقیقات کے لئے ملزمین اور ضبط شدہ اشیاء کو اوروا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

چھاپہ ماری کی اس کارروائی میں سی سی بی پولیس انسپکٹر شانتا رام، پی ایس آئی شیام سندر، کبّل راج، اوروا پولیس انسپکٹر رویش نائک اور دوسرے عملے نے حصہ لیا۔


Share: